Freedom University

High-Tech, High-Touch For Your Higher Education

اپنے قدموں پر کھڑا ہونا پڑے گا

اپنے قدموں پر کھڑا ہونا پڑے گا

 

کمزور طبقے ہمیشہ سے ورکنگ بیز سے بھی کمتر حیثیت کے حامل رہے ہیں۔ شہد وہ مہیا کرتے ہیں لیکن لیڈر پھنڈر بیر اور کوءین پھنڈر بی کا موجو لگا رہتا ہے۔ مصلحین اور انبیاء کرام توازن پیدا کرنے کے لیے سرتوڑ کوششیں کرتے رہے ہیں۔ تاریخ کا مطالعہ کرکے دیکھ لیں زیادہ تر کمزور طبقے ہی ان کے حامی ہوے جبکہ لیڈر پھنڈر بیز اور کوءین پھنڈر بی نے ان کی مخالفت کی۔ ان کی جانیں تک لے لیں۔ مصلیحین اور انبیاء کرام کے پاس کوئ فوج نہیں تھی اور ناہی انھوں نے حملہ میں کبھی پہل کی۔

سقراط کوئ کون سا فوجیں ساتھ لیے پھرتا تھا۔ گلیوں میں ننگے پاؤں چلتا پھرتا راستی کی باتیں کرتا تھا۔ لیڈر پھنڈر بیز اور کوءین پھنڈر بی کا مسلہ یہ تھا کہ شہد دے کر جوتے صاف کرنے والے ہاتھ سے نکلتے تھے۔ انہیں اپنا ٹہر ٹپا ختم ہوتا نظر آتا تھا۔ راستی کیا ہے یا اس کی افادیت سے نیل کنٹھ کو کوئ غرض نہیں ہوتی۔ وہ خوب خوب جانتے تھے کہ وہ پھنڈر ہیں اور ان کا ٹہکا مصلیحین اور انبیاء کرام کھوہ کھاتے ڈال رہے ہیں گویا وہ آسمان سے زمین پر آ جاءیں گے۔ ان کی اصلیت کا باقی ماندہ کو بھی علم ہو جاءے گا۔ اس ذیل میں وہ آخری حد تک گیے ہیں۔ بےشمار بےگناہوں کے سر تن سے جدا ہوتے رہے ہو رہے ہیں اور خدا معلوم یہ سلسلہ کب تک جاری رہے گا۔

یہ جانتے ہوءے بھی کہ یہ رستہ موت کی طرف جاتا ہے۔ مخلصین مصلحین اور انبیاء اس راہ پر چلتے آءے ہیں زہر ہو کہ صلیب اپنی معنویت میں صفر سے زیادہ اہمیت کی حامل نہیں رہی۔ ہاں البتہ پانچوں انگلیاں برابر نہیں ہوتیں جس دن یہ برابر ہو گءیں اس روز قیامت برپا ہو جاءے گی۔ لیڈر بیز میں کچھ شہد اگلتی ہیں۔ وہ بہکاوے میں نہیں آتیں اور ناہی خط پھاڑنے کا جرم کرتی ہیں۔ الله انہیں عزت اور شان سے نوازتا ہے۔ لیڈر پھنڈر بیز کے گن گانے والا مورکھ بھی انہیں نظر انداز نہیں کر پا تا۔ الله اس نوع کی لیڈر بیز کو امرتا سے سرفراز فرماتا ہے۔ گویا دنیا اور آخرت کی سرفرازی ان کے حصہ میں آتی ہے۔

ہمارے ہاں بہت سووں میں سے یہ سرفرازی غلام بلور کے مقدر کا حصہ بنی۔ اب سردار سلیم حیدر وزیر مملکت کے نصیب میں یہ ٹرافی آئ ہے۔ انہوں نے کوءین پھنڈر بی کا پتلا جلانے اور نعرہ بازی کے جرم کی پاداش میں پاڑٹی کی طرف سے تادیبی کاروائ کی خبر سنائ گئ ہے۔ سردار سلیم حیدر نے بھی موت سے نظریں ملاتے ہوءے اپنے موقف اور کءے کو درست قرار دیا ہے۔ موت آقا کریم (آپ کی خدمت میں ان حد درود و سلام) کی حرمت کے سامنے کیا معنویت رکھتی ہے۔ان کی محبت میں ایسی لاکھوں زندگیاں قربان کرنا بے بدل اعزاز سے کسی طرح کم نہیں۔ بےشک الله کے پاس راستی کا رستہ اختیار کرنے والوں کے لیے بڑا ہی اجر ہے۔ انٹرنیٹ پر نام نہاد شاعری ڈاٹ کوم جیسے فورم لیڈر پھنڈر بیز کے گماشتے موجود ہیں جو دکھلاوا تو کرتے ہیں لیکن کوءین پھنڈر بی کی شان میں ایک کلمہ برداشت نہیں کرتے۔ ہاں البتہ منہ زبانی جان قربان کرنے کی بڑکیں مارتے ہیں۔

ایک شخص اپنا نام صادق مسح بتاتا ہے لیکن کام حضرت عیسی مسیح کی محترم تعلیمات کے برعکس کرتا ہے اور عیسائ ہونے کا دعوی بندھتا ہے۔ اسے عیسائ مان لیں مگر کیوں اور کس بنیاد پر۔ ایک شخص اپنا نام نور محمد بتاتا ہے لیکن کھڑا محمد (آپ کی خدمت میں ان حد درود و سلام) دشمنوں کی صف میں ہوتا ہے اس کو کیوں اور کس بنیاد پر مسلمان تسلیم کر لیا جاءے۔ ایمان کے لیے تین شراءط ہیں زبان سے اقرار کرنا دل سے تسلیم کرنا اور اس کےمطابق عمل کرنا۔ آقا کریم کا پیرو کار الله کے سوا کسی کو الله نہیں مان سکتا۔ یہی اس کے محمدن ھونے کی نشانی ہوتی ہے۔ مسلمان ہونے کے لیے یہ پہلی اورآخری شرط ہے۔

لیڈر پھنڈر بیز اور معاون لیڈر پھنڈر بیز زبان سے دعوے باندھتے ہیں لیکن ان کا عمل اس کے برعکس ہوتا ہے۔ وہ جو کچھ کرتے ہیں کوءین پھنڈر بی کے لیے کرتے ہیں ان کا ہر کرنا کوءین پھنڈر بی کی شرع کے عین مطابق ہوتا ہے۔ جو عمل‘ کہے کے مطابق کرتے ہیں ان کے لیے تادیبی کاروائ کا دفتر کھل جاتا ہے۔

کوءین پھنڈر بی کی گماشتہ اور معاون گماشتہ قوتوں کے سامنے سینہ تان کر غلام بلور اور سردار سلیم حیدر کھڑے ہو گءے ہیں۔ وہ نا صرف اپنے کیے کا اعتراف کرتے ہیں بلکہ قاءم اور اس کہے اور کیے کے لیے ہر قربانی دینے کے لیے تیار ہیں۔ ان کے اس پختہ ایمانی کردار کی تحسین کرنا اور ان کے شانہ بہ شانہ کھڑے ہونا حق پرست طبقوں کا فرض عین ٹھہرتا ہے۔ اگر اس موقع پر صاحب ایمان مگر کمزور طبقوں نے پیٹھ دکھائ تو یاد رکھیں اب آسمان سے موسی کلیم الله اترنے کے نہیں۔ آج لوگوں کو اپنے قدموں پربہر صورت کھڑا ہونا پڑے گا۔ اس معرکہ حق و باطل میں کوءین پھنڈر بی سے نجات صاصل کرنے کا موقع ہے۔ بصورت دیگر کوءین پھنڈر بی اور اس کی معاون پھنڈر بیز ان کا گوشت کیا ہڈیاں بھی چبا جاءیں گی جبکہ آتی نسل کا حشر آج سے بدتر ہو گا۔

 

 

 

Views: 59

Reply to This

Badge

Loading…

Events

© 2025   Created by John Santiago.   Powered by

Badges  |  Report an Issue  |  Terms of Service