Freedom University

High-Tech, High-Touch For Your Higher Education

 

آگہی کی راہ کا پتھر

مولوی صاحب اپنے خطاب میں پل صراط کا ذکر فرما رہے تھے۔ اس دوران انھوں نے اس کی ساخت کا

ذکر کرتے ہوءے کہا کہ وہ تلوار سے تیز اور بال سے باریک ہو گی۔ ایک سادہ لوح شخص نے اٹھتے ہوءے کہا چلدے اں جی‘ ایہ تاں پار نہ لنگہان الیاں گلاں نیں۔ ہمارے ہاں اعلی تعلیم کی حصولی کی راہ میں ایک پل صراط چن دی گئ ہے۔ ایم فل یا پی ایچ کرنے کے لیے ایک کمائ ٹسٹ پاس کرنا لازم قرار دے دیا گیا ہے۔

اس کمائ ٹسٹ کے حوالہ سے سرکاری حصہ منہا کرکے کسی شخص یا اشخاص پر نواشات کے سرخ گلاب نچھاور ہو رہے ہیں اور اس جانب دیکھنے کی زحمت نہیں اٹھائ جا رہی کہ اس سے ذہانتوں کو کس بےدردی سے ذبح کیا جا رہا ہے۔

اس ٹسٹ میں شماریات ریاضیات انگریزیات وغیرہ مضامین داخل کر دءے گءے ہیں۔ اب بھلا اردو اسلامیات عربی فارسی ایجوکیشن وغیرہ سے متعلق لوگوں کا شماریات ریاضیات انگریزیات وغیرہ سے کیا تعلق کیا رشتہ اور کیا واسطہ۔ انھوں نے یہ مضامین نہ کبھی پڑھے اور نہ پڑھاءے ہوتے ہیں۔ ایم فل یا پی ایچ ڈی کرنے کے بعد بھی ان کا ان سے دور کا بھی رشتہ نہیں ہو گا۔ انگریزی مضمون سے متعلق لوگ شماریات ریاضی وغیرہ کو کیا جانیں۔

کیسی بونگی اسکیم ہے۔ یہ مضامین ساءینسز سے متعلق لوگوں کے ہیں۔ اب ساءینسز سے متعلق لوگوں سے اردو اسلامیات عربی فارسی ایجوکیشن وغیرہ سے متعلق سوال کءے جاءیں گے تو وہ خاک جواب دیں گے۔

آرٹس اور ساءینس کو جب الگ قرار دیا گیا ہے تو کمائ ٹسٹ میں انھیں کیوں ایک دوسرے سے نتھی کر دیا گیا ہے۔ عجب احمقانہ اقدام ہے۔ اس سے بڑی حیرت کی بات تو یہ ہے کہ سب باہر کھسر ۔پھسر کرتے ہیں لیکن کوئ احتجاج نہیں کرتا۔ کوئ احتجاج کیا خاک کرے اس ملک میں سنانے والوں میں ہر چند اضافہ ہی ہوا ہے۔ بجلی پانی اور گیس سے متعلق احتجاج کرنے والوں کے کیا ہاتھ آیا ہے۔ ڈنڈے اور لیتر ان کا مقدر ٹھرے ہیں۔ یہ پڑھے لوگ شور مچاءیں گے تو کیا ملے گا‘ کچھ بھی نہیں۔

میں اس کمائ ٹسٹ کی مخالفت نہیں کر رہا۔ اس کے حوالہ سے کچھ کی موجیں لگی ہوئ ہیں۔ موج کی افیون چھڑائ نہیں جاسکتی۔ یہ چین نہیں پاکستان ہے۔ اگر یہ کمائ ٹسٹ متعلقہ مضامین تک محدود کر دیا جاءے تو ذہانتوں کا قیمہ نہیں ہو سکے گا اور اس ٹسٹ کے حوالہ سے مچھی شورہ بھی میسر آتا رہے گا۔

Views: 44

Reply to This

Badge

Loading…

Events

© 2025   Created by John Santiago.   Powered by

Badges  |  Report an Issue  |  Terms of Service