Freedom University

High-Tech, High-Touch For Your Higher Education

یہ ظم کس کی گردن پر رکھا جاءے

یہ ظم کس کی گردن پر رکھا جاءے

کل بیغم گھر پر نہیں تھیں اور حجام کے پاس جانا پڑا۔ پھٹھ تنور حجامت گاہ ہوٹل ایسی جگہ ہیں جہاں سیاسی سماجی معاشی ثقافتی غرض ہر موضوع سے متعلق باتیں اور خبریں سننے کو ملتی ہیں۔ جگت بازی بھی اپنے کمال کو چھوتی نظر آتی ہے۔ حکیموں کے نسخے اور ان کے اثرات کے متعلق آگہی کے بند در کھلتے ہیں۔

بجلی نہ ہونے اور قیامت کی گرمی کے باوجود حجامت گاہ میں چھے سات لوگ موجود تھے۔ میرے سوا کوئ حجامت بنوانے والا نہ تھا۔ پان سات منٹ بعد ان میں سے کوئ ایک یاد دلا دیتا کہ گرمی بہت ہے۔ ان میں سے ایک نے خبر سنائ کہ بجلی کے دفتر میں ایک بڑے افسر نے حکم دے رکھا ہے کہ سحری افطاری اور ہر نماز کے وقت بجی بند کرنی ہے۔ ورکروں نے احتجاج کیا تو اس نے جوابا کہا جو یہ نہیں کر سکتا وہ نوکری چھوڑے اور کی راہ لے۔ عزت بچانے کے لیے انھیں افسر کے اتہائ ہتک آمیز کلمات ہضم کرنا پڑے۔

مجھے یہ خبر ہر حوالہ سے افواہ لگی۔ عملی صورتحال پر غور کیا تو اس خبر میں کوئ کھوٹ نظر نہ آئ۔ اگر تاریخی حوالہ سے دیکھا جاءے تو بھی اس میں جھوٹ کی آمیزش نظر نہیں آتی۔ انگریز اپنے ساتھ غدار لے کر نہیں آیا تھا۔ جعفر اور صادق یہاں ہی سے تعاق رکھتے ہیں۔ دیس بھگت‘ بھگت سنگھ آزاد (بھگوان اس کی آتما کو شناتی اور سورگ میں جگہ دے) کے ڈیتھ ورنٹ پر ہیاں ہی کے ابن ابیئ نے دستخط ثبت کیے تھے۔ ان راکششوں کا کوئ دین مذہب نہیں ہوتا۔ یہ جاہ ومال کے لیے کچھ بھی کر سکتے ہیں۔ اگر مال کی جھلک دکھا کر کوئ ان سے ان کی ماں بھی مانگ لے تو دے دیں گے۔ ساری عمر ابا اس کا کچھ نہیں بگاڑ سکا مانگنے والا انسان سا ہی ہے‘ کیا بگاڑ لے گا۔ ابے کا کیا ہے چند ٹکے خرچ کرکے اے ون عورت لا دیں گے۔ ابا خوش محلہ خوش اور واقفیت میں بھی ہر چند اضافہ ہی گا۔

میری سوچ کے داءرے پھیلتے گیے اور یہ خبر جو پہلے افواہ لگی تھی بعد میں اس میں کسی ناکسی سطع پر سچائ محسوس ہونے لگی۔ سحری اور افطاری اورہر نماز کے موقع پر بڑی باقاعدگی سے بجلی جاتی ہے۔

رہ گیا یہ اعلان کہا کہ ان موقعوں پر بجلی نہیں جاءے گی کے کیا مفاہیم تھے۔ اردو سے متعلق لوگ اردو مصادر کے استعمالات سے آگاہ نہیں ہیں۔ اس اعلان یا دعوی میں مصدر جانا کا استعمال ہوا ہے۔ یہاں صرف تین استعمال پیش کر رہا ہوں

:

وہ کام سے گیا۔

وہ جان سے گیا۔

کہنے کے باوجود حامد اسکول نہیں گیا۔

اعلان کے مطابق مصدر جانا آنا کے لیے استعمال ہوا ہے۔ یعنی ان موقعوں پر بجلی آءے گی۔ یہاں مراد یہ ہے کہ بجلی گھروں میں نہیں جاءے گی۔ اس حوالہ سے کون کہتا ہے وعدہ خلافی ہوئ ہے۔

وہاں موجود لوگوں میں ایک نے کہا خلیفہ یار (ہمارے ہاں نائ کے لیے لفظ خلیفہ مستعمل ہے) میرا دل ڈوبتا ہے۔ خلیفے نے کہا یہ فیض تم نے کہاں سے پایا ہے؟ اس نے جوابا کہا میں پہلے دو صبح دو دوپہر اور دو روٹیاں شام کو کھا تا تھا اور اب آدھی روٹی صبح اور آدھی روٹی شام کو کھاتا ہوں۔ بچوں کا ماموں انھیں لے گیا تھا چار پانچ دن بعد ہی چھوڑ گیا۔کوئ بھلا کب تک کسی کو کھلاتا ہے۔ زلف کدے کے بالکل سامنے حاجی آٹے والے کی دوکان ہے۔ اس نے بتایا بڑا مندا ٹھنڈا ہے۔ سارا دن آدھ سے دو کلو سے زیادہ کے گاہک ایک آدھ ہی آتا ہے۔ جب دو کی بجاءے آدھی روٹی کونڈی میں رگڑی سبز مچوں کے ساتھ میسر آءے گی تو دل ڈوبنے کے فیض پر حیرانی ہونا بذات خود حیرانی کی بات ہے۔ سوچتا ہوں یہ بھوک پیاس روزہ داروں اور نمازیوں پر پسینے کی برسات کا ظم اور جبر کس کی گردن پر رکھا جاءے گا؟

Views: 27

Reply to This

Badge

Loading…

Events

© 2025   Created by John Santiago.   Powered by

Badges  |  Report an Issue  |  Terms of Service